امریکا بھر میں یوم آزادی پر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکا بھر میں ہزاروں مظاہرین نے یوم آزادی کی تعطیل کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی امیگریشن پالیسی اور نئے ٹیکس و اخراجاتی بل جسے وہ “بڑا اور خوبصورت بل” قرار دیتے ہیں، کے خلاف ریلیاں نکالیں۔
لاس اینجلس، نیویارک اور شکاگو جیسے بڑے شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں نے ملک کی موجودہ سمت کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت کو اجاگر کیا، خصوصاً سخت گیر امیگریشن اقدامات اور مالیاتی پالیسیاں، جنہیں عام طور پر سماجی خدمات کی قیمت پر امیر طبقے کے حق میں تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ مظاہرے “فری امریکہ مارچ” کا حصہ تھے، جنہیں بنیادی طور پر “50501 تحریک” نے منظم کیا۔ اپنے ایک بیان میں اس گروپ نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ ملک کو “آمریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔
لاس اینجلس کے مرکزی علاقے میں سینکڑوں افراد نے روایتی باربی کیو اور آتش بازی کو چھوڑ کر امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج کیا جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس علاقے میں شدت اختیار کرچکے ہیں۔
مظاہرین امیگریشن عدالت والے وفاقی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور “مزید قبضہ نہیں! مزید ملک بدری نہیں!” جیسے نعرے لگائے۔
کیلیفورنیا اسمبلی کے رکن ایزاک برائن نے لاس اینجلس میں موجود مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے بیان کردہ موقف کو مسترد کر دیا اور بجٹ بل کو “بڑا اور خوبصورت فراڈ” قرار دیا۔
اسی طرح کے جذبات کا اظہار شکاگو میں بھی کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ مرکزی علاقے میں جمع ہوئے اور ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے شہری حقوق پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
کولوراڈو کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں آرواڈا، فورٹ کولنز اور لامر شامل ہیں۔ آرواڈا میں مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر “نو کنگز 2.0” ریلی میں شرکت کی، جو گزشتہ ماہ کے “نو کنگ” مظاہروں کا تسلسل تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور امریکی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر