احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ،انتقام ہی انتقام چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کوئی تو کیس ثابت کرے،احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ،انتقام ہی انتقام چل رہا ہے، وزرا ساتھ مل کر پریس کانفرنسز کرتے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا ؟ عدالت کہہ چکی ہے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کیس ہے کیا ؟۔ منگل کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) روز دعوے کرتے ہیں کہ احتساب کا عمل جاری ہے لیکن احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ہے بلکہ انتقام ہی انتقام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ کیس ثابت نہیں ہوتا اور ضمانت ہو جاتی ہے۔ حکومت کو 3 سال ہوگئے وہ کوئی تو کیس ثابت کرے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزرا ساتھ مل کر پریس کانفرنسز کرتے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا ؟ عدالت کہہ چکی ہے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کیس ہے کیا ؟انہوں نے کہا کہ یہاں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے۔ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف کے دعویدار اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں۔ عدالتوں میں بلانا صرف زبان بندی کی کوشش ہے جبکہ حکومتی وزرا اور سرکاری افسران خود کہہ رہے کہ نیب زدہ ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر