عالمی مسائل کےپیش نظر چین اورجرمنی کی شراکت داری انتہائی اہم ہے، تجارتی ماہر

سٹٹ گارٹ ،جرمنی(شِنہوا)جرمن تجارتی ماہر نے کہا ہے کہ جرمن کمپنیوں کے لئے چین انتہائی اہم مارکیٹ رہی ہے اور موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال، محصولات کے تنازعات اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں تقریبات کا انتظام کرنے والی کمپنی میسے سٹٹ گارٹ کے سی ای او رولانڈ بلین روتھ نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جرمنی اور چین کی شراکت داری اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔
انہوں نے چین کو جرمن کمپنیوں کے لئے ایک انتہائی اہم منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی مسائل کے پیش نظر چینی منڈی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
بلین روتھ کے مطابق جرمن کمپنیاں چین پر بھرپور اعتماد کر رہی ہیں۔ چین میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کا فیصلہ جرمن کمپنیوں کے چینی منڈی پر پختہ اعتماد کا مظہر ہے۔
میسے سٹٹ گارٹ کمپنی سٹٹ گارٹ تجارتی میلے کے مرکز کا انتظام سنبھالتی ہے اور متعدد نمائشوں، تجارتی میلوں، کانفرنسوں اور تکنیکی اجلاسوں کی میزبانی کرتی ہے، جن میں گزشتہ برسوں کے دوران بڑی تعداد میں چینی شرکاء نے حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں تجارتی میلوں میں چینی شرکاء کی بھرپور شرکت اور چین میں ہونے والی نمائشوں میں جرمن اداروں کی فعال شمولیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی روابط کو فروغ دیتی ہے۔
چین اور جرمنی دونوں عالمی سطح کے بڑے برآمد کنندگان کی حیثیت سے عالمگیریت اور آزاد تجارت کے نظریے کے حامی رہے ہیں۔ بلین روتھ نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ بعض حلقوں میں عالمگیریت کو فائدے کے بجائے نقصان کے تصور کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن اس نے گزشتہ کئی دہائیوں میں عالمی معیشت کو ترقی دی ہے اور یہ اب بھی تمام بین الاقوامی تجارتی شراکت داروں کے لئے ایک فائدہ مند نمونہ ہے۔
انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ اس معاشی دانش کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مصنوعی ذہانت، خودکار نظام اور روبوٹکس جیسے تکنیکی عوامل عالمی صنعتوں کو بدل رہے ہیں اس لئے جرمنی اور چین کو مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے قریبی تعاون کرنا چاہیے۔
بلین روتھ نے چین-جرمنی تعاون کے امکانات کے بارے میں امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے شمار شعبے ہیں جن میں ہم مل کر کام کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ دنیا کے باقی حصوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اختلافات کے بجائے اپنی توجہ ان باتوں پر مرکوز کرنی چاہیے جو ہم مل کر کرسکتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر