کینسر کے مرض میں مبتلا سابق اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کینسر کے مرض میں مبتلا سابق اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے۔ نوید عالم کی صاحبزادی ہاجرہ نےتصدیق کی ہے کہ ان کے والدکا انتقال ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ نوید عالم کی گزشتہ رات لاہور کے کینسر اسپتال میں پہلی کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر والد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔نوید عالم 1994کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن تھے جب کہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے۔خیال رہے کہ نوید عالم کی بیماری پر سابق اولمپئن کوسندھ حکومت کی جانب سے تعاون فراہم کرتے ہوئےبیماری کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ٹیکنیکل آفیسر فیض منگی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے علاج کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر