آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
اس حوالے سے معاہدے پر نائب وزیراعظم وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرمعیشت نے دستخط کیے۔ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان دورے کے دوران ہوئے۔اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے تاہم سرمایہ کاری کے حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔وزیراعظم نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کو بہترین اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ای سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر علییوف کو مبارکباد بھی دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر