انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران کے مختلف ائیرپورٹس سے مسقط منتقل کیے گئے 7 مسافر طیارے 15 روز بعد واپس ایران منتقل کر دیے گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے دنوں میں فضائی حدود کی بندش کے دوران ایران کی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 8 طیارے 18 اور 20 جون کو مسقط ائیرپورٹ پر منتقل کیے گئے تھے۔7 طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو مسقط سے یکے بعد دیگر اڑان بھرنا شروع کی، ان میں سے 2 طیارے ایران کے چاہ بہار ائیرپورٹ پر اترے، ایران گورنمنٹ کے ایک طیارے کو مشہد اور دوسرے کو زاہدان لینڈ کرایا گیا، اسی طرح دیگر طیاروں نے بھی ایران کے زاہدان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق معراج ائیر کا ایک طیارہ مسقط ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہے جسے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور اس کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اسرائیل سے جنگ کے دوران مسقط پہنچائے گئے 7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل



