ٹرمپ گرفتاری، ملک بدر اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں: ظہران ممدانی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)نیویارک کی میئرشپ کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں گرفتار کرنے، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
ایک بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس لیے ان پر حملے کر رہے ہیں کیونکہ وہ محنت کش مڈل کلاس کے خلاف صدارتی اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اس کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ انہیں گرفتار کرنے، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کام کرنے والے لوگوں کی حقوق کی بات کروں، ان لوگوں کی بات کروں جنہیں مہنگائی کے باعث نیویارک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس سے اب وہ منحرف ہو رہے ہیں ، اس لیے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ان پر حملے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ظہران ممدانی نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکا تو انتظامیہ انہیں گرفتار کرے گی جب کہ انہوں نے ممدانی کی حمایت کرنے والوں کو پاگل قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر