20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور 20 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اورسی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس دونوں کوگرفتار کرکے لے گئی۔سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اور ایم ایس ڈاکٹرعدنان غفار کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچوں کی اموات 16 سے 22جون کے درمیان ہوئیں۔ورثاء نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیاتھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر