چین میں ڈیزل سے چلنے والے بحری جہاز میں پہلی بار گرین میتھانول کا استعمال

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری فضلے سے تیار کئے گئے گرین میتھانول کے پہلے بیچ کو چین کے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے یانگ پو بندرگاہ پر روایتی ڈیزل سے چلنے والے ایک جہاز میں بھرا گیا جو ماحول دوست ملکی جہاز رانی کی صنعت میں اہم سنگ میل ہے۔
یہ گرین میتھانول چائنہ بلیو کیمیکل لمیٹڈ(چائنہ بلیو چھیم) کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جو کہ چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے وابستہ ہے اور یہ شہری کچرے، جانوروں کے فضلے اور دیگر نامیاتی فضلات سے پیدا ہونے والے بائیو گیس کو خام مال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
تقریباً 200 ٹن گرین میتھانول کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 325 ٹن کی کمی آتی ہے جو کہ19 ہزار سے زائد درخت لگانے کے کاربن سنک اثر کے برابر ہے۔
چائنہ بلیو کیمیکل کے گرین میتھانول ورکنگ گروپ کے سربراہ وو ہونگ شینگ نے کہا کہ یہ کامیاب گرین میتھانول ری فیولنگ چین کی جہاز رانی کی صنعت کو روایتی توانائی سے ماحول دوست توانائی کی طرف منتقل کرنے میں اہم قدم ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر