ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) بھارتی شہر ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی عائد کی ہے، یہ پابندی ممبئی ہائیکورٹ کی noise pollution سے متعلق حالیہ ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے جسے پولیس نے شہر بھر میں نافذ کردیا ہے۔اس پابندی کے پیش نظر ممبئی میں رہنے والے مسلمان اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے سے قاصر ہیں اور وہ ڈیجیٹل اذان ایپ کے ذریعے متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بتایا کہ پولیس افسران نے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹم کو ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جس نے ممبئی کو لاؤڈ اسپیکر سے اور شور سے پاک شہربنادیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے کسی ایک کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔دوسری جانب 5 مسلم مذہبی اداروں نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے طریقے کو چیلنج کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر