بھارت میں پھنسے ایف 35 طیارے کو کھول کر برطانیہ منتقل کرنے پر غور

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست کیرالہ میں پھنسنے والے ایف 35 طیارے کو کھول کر برطانیہ منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 جون کو ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نےتھرواننتھا پورم ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور یہ طیارہ ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا حصہ تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ ساحل کے پاس خراب موسم اورکم فیول کے باعث طیارےکو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی، بھارتی فضائیہ نے طیارے کو محفوظ لینڈنگ، ایندھن اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جب کہ ہنگامی لینڈنگ کے بعد سے ایف 35 طیارہ اب تک گراؤنڈ ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیرئیر پر واپس لوٹنے کی تیاری کے دوران طیارے میں ہائیڈرولک خرابی کا پتا چلا، متعدد کوششوں کے باوجود طیارے میں ہائیڈرولک خرابی دور نہیں کی جاسکی، برطانوی انجینئرنگ ٹیم کے اب تک بھارت نہ پہنچنے سے طیارے کی مرمت تاخیر کا شکار ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے متوقع 30 رکنی انجینئرنگ ٹیم کو بھارت پہنچنا تھا، طیارہ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی حفاظت میں کھڑا ہے، ابتدائی طور پر برطانوی نیوی نے طیارے کو ہینگر میں منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر اس فیصلے پر نظر ثانی کی گئی اور طیارے کو کھول کر اب فوجی کارگو طیارے کے ذریعے برطانیہ واپس منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر