کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے ، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات بھی ہوئی۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی ملاقات میں ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔بعد ازاں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختون خوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر