جن لوگوں نے ویکسین لگوائی وہی سیاحتی مقامات پر جا سکیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جن لوگوں نے ویکسین لگوائی وہی سیاحتی مقامات پر جا سکیں گے،عید کی چھٹیوں میں اس پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،کوویڈ سے بچائو کیلئے ویکسین انتہائی ضروری ہے، ملک میں ویکسین کی کمی نہیں، ویکسین کا بڑا ذخیرہ ملک میں موجود ہے، پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہگزشتہ روز چار لاکھ ویکسین ڈوز لگائی گئیں، آئندہ دنوں میں مزید 60لاکھ ویکسین پاکستان آئیں گے، ویکسین کی کمی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہیں، ویکسین لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا وباء سے بچا جا سکتا ہے،کورونا وباء کی اس لہر سے بھی کامیابی سے نکل آئیں گے، موجودہ صورتحال میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وباء میں اضافے کو روکنے کیلئے ایس او پیز اور جاری کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا،اس کیلئے موجودہ تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے بچائو کیلئے ویکسین لگوائیں اور ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہن کر جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر