بنگلادیش: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
بنگلادیشی اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔ یاد رہےکہ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق بنگلادیشی وزیراعظم گزشتہ سال اگست میں چلنے والی طلبہ تحریک کے بعد ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر