آزادکشمیر سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی، کمرہ عدالت سے گرفتار

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے سیشن جج حویلی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنادیا۔
توہین عدالت کا فیصلہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے سنایا۔عدالت عظمٰی نے توہین عدالت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حویلی کو تین دن کی سزا سنائی اور پولیس نے حاضر سروس جج کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ہیروئن کی بھاری مقدار رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی منظور ہونے والی ابتدائی ضمانت 19 جنوری 2023 کو مسترد کردی تھی اور واضح حکم دیا تھا کہ ضلعی عدالت کے سامنے چھ ماہ کے اندر کوئی نیا مواد آئے جس سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہو تو ضمانت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔تاہم عدالتی حکم کے صرف ایک ماہ بعد اس وقت کے اسپیشل جج انسداد منشیات عدالت حویلی کے طور پر تعینات جج راجہ امتیاز نے کیس سے بری کردیا تھا جس کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جج راجہ امتیاز نے عدالت عظمیٰ سے جھوٹ کہا کہ انہوں نے ملزم کی بریت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا تاہم عدالتی ریکارڈ سے ان کا حکم نامہ برآمد ہوگیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج نے جھوٹ بول کرعدالت کے وقار کو مجروح کیا اور سپریم کورٹ کی اتھارٹی کوچیلنج کیا۔



  تازہ ترین   
سرمایہ کار پراعتماد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے اوپر چلاگیا
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب سے آگے، 545 ارب کا تاریخی ٹیکس ادا کیا
کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں
بھارت پاکستان کیخلاف پہلگام حملے کے الزام پر’ کواڈ‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام
قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں کمی
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے
آزادکشمیر سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی، کمرہ عدالت سے گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر