نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کردی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کاٹیرف 3 روپے 95 پیسےفی یونٹ پربرقرار اور ماہانہ 100 یونٹ استعمال پرلائف لائن صارف کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار ہے۔نیپرا کا بتانا ہےکہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کرکے نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے15 پیسے کمی کرکے نیا اوسط بنیادی ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا ٹیرف 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، صنعتوں کیلئے بھی فی یونٹ بجلی اوسطاً ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا نیا ٹیرف 33 روپے 48 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بلک بجلی صارفین کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا بنیادی ٹیرف 41 روپے76 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے فی یونٹ بنیادی نرخ 30 روپے 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سرمایہ کار پراعتماد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے اوپر چلاگیا
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب سے آگے، 545 ارب کا تاریخی ٹیکس ادا کیا
کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں
بھارت پاکستان کیخلاف پہلگام حملے کے الزام پر’ کواڈ‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام
قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں کمی
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے
آزادکشمیر سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی، کمرہ عدالت سے گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر