قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ کرنے پر پابندی عائد

آستانہ(نیشنل ٹائمز) قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پیر کے روز عوامی مقامات پر چہرے کو چھپانے والا لباس پہننے پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے۔ قازق صدر کی جانب سے دستخط شدہ بل میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت میں مداخلت کرنے والے لباس پر عوامی سطح پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یاد کہ رہے قازقستان سے قبل وسطی ایشیا کے کچھ دیگر ممالک بھی خواتین کے نقاب یا حجاب پہننے پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔ سال 2024 میں مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں بھی سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ اس سے قبل ازبکستان اور کرغزستان میں بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر