اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کینسل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران نے آج ایک روزہ دورے پر لاہور آنا تھا ، جس کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے پہلے سے ہی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر پہلے سے ہی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی ۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی لاہور میں مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔ لیکن عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہو رہے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے ۔
موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کینسل کر دیا گیا



