ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کچھ آفر کر رہا تھا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی اور معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان ہے تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ٹرمپ کے بات چیت کے دعوے کی تردید کردی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر