دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔بیرسٹر سیف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول کو استعفیٰ دینا چاہیے، پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنےصحت کے شعبے پر توجہ دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر