فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر، ڈائریکٹر و پروڈیوسر اقبال رضوی انتقال کر گئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اور باکمال رائٹر، ڈائریکٹر و پروڈیوسر اقبال رضوی آج 92 برس کی عمر میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھے۔

اقبال رضوی مرحوم نے 1960 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے کیرئیر کے دوران 200 سے زائد معیاری و اعلیٰ فلموں میں بطور مصنف اور ہدایت کار خدمات انجام دیں۔ ان کی معروف فلموں میں ہیرا اور پتھر، میاں بیوی راضی، روشنی، مٹھی بھر چاول (راجندر سنگھ بیدی کے ناول “اک چادر میلی سی” سے ماخوذ)، تھوڑی سی بے وفائی اور کھلونا شامل ہیں۔

مرحوم نے فلم ڈائریکٹر میڈم سنگیتا کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا اور ان کے لیے کئی کامیاب فلمیں تحریر کیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی لکھے، جو اپنی کہانی، مکالموں اور معنویت کے باعث ناظرین میں مقبول ہوئے۔

اقبال رضوی کو ان کی علمی بصیرت، شائستہ مزاج، شفقت، اور خوبصورت شخصیت کی بنا پر فلمی و ادبی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی وفات پر پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر