پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی گرفتاری، ابتدائی تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ملک کی انتہائی حساس عمارت پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک شخص بہت دیر تک اسلحے سمیت پارلیمنٹ ہاوس کے ارد گرد منڈلا رہا تھا، تاہم کسی بھی نقصان کے خدشے کے پیش نظر اسے حکمت عملی کے تحت دیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا ہے اور ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسلحہ لہرانے والے شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ چکری کا رہائشی ہے، جب کہ ملزم کی عمر 45 سال ہے، بظاہر اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، تاہم پولیس اس کا ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر