چین کے ہائیکو ،سعودی عرب کے جدہ کے درمیان نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز

ہائیکو (شِنہوا) چین کے انتہائی جنوب میں ایک جزیرے پر مشتمل صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو اور سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان ایک نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغازکر دیا گیا ہے۔
یہ روٹ ہائی نان ایئر لائنز کے ذریعے چلایا جائے گا اور اس میں ہفتے میں3 مرتبہ پیر، بدھ اور ہفتہ کو دوطرفہ پروازیں شامل ہوں گی۔
چین سے جانے والی پروازیں ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 40منٹ پر روانہ ہوں گی اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پہنچیں گی،اس پرواز کے دورانیے کا تخمینہ 9 گھنٹے اور 20 منٹ ہے۔
سعودی عرب سے واپسی کی پروازیں جدہ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر40منٹ پر روانہ ہوں گی اور اگلے دن بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر40منٹ پر ہائیکو پہنچیں گی، اس پرواز کے دورانیے کا تخمینہ 10 گھنٹے ہے۔
جدہ سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔
یہ نیا روٹ چین اور سعودی عرب دونوں ممالک کے مسافروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تبادلے کو مزید فروغ ملے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر