اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم اس حملے کا جواب اتحاد اور عزم سے دے گی۔
صدر اور وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پر دہشتگرد حملےکی مذمت
