شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کاسیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 13 جوان شہید، 3 شہری زخمی ، 14 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ “فتنہ الخوارج” نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 13 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے جبکہ تین بے گناہ شہری، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14دہشتگردہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنایا۔ حملہ ناکام ہونے کے بعد خوارج نے ایک اور بارودی گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی اور سپاہی منظر علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں بھرپور کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 دہشتگرد واصلِ جہنم کر دئیے گئے۔ آپریشن تاحال جاری ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کے ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور پوری قوت کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر