ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو سپریم لیڈر کی بے احترامی بند کریں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ڈیل کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ایران سے ڈیل میں واقعی سنجیدہ ہیں تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بے احترامی اور ناقابل قبول لہجہ ترک کردیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈرکےخلاف غیرمہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا، امریکی صدر سپریم لیڈرکےچاہنے والوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچانا بندکریں۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک قوم کےطور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پرمنحصر ہے، ہم اپنی قدرجانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں، ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر