وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک اسکول میں دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق یہ واقعہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں پیش آیا جہاں ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے جب کہ کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ بھی لگائی۔وسطی افریقی جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے مطابق حادثےکے وقت 6 مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ بنگوئی کے ہائی اسکول میں واقع امتحانی مرکز میں امتحان دے رہے تھے۔ وزارت تعلیم کےمطابق امتحان دینے والوں کی عمریں تقریباً 18-22 سال کے درمیان تھیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر