کرغزستان میں مذہبی آزادی کے مسائل، امریکی کمیشن کا اظہار تشویش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سربراہ وکی ہارٹزلر اور نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ کرغزستان میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا جائے گا۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے اراکین نے کرغزستان کی محتسب جمیلیا جمنبائیوا سے بشکیک میں ملاقات کی جس میں مذہبی آزادی سے متعلق قوانین سے جڑے اشوز پر بات چیت کی گئی۔وکی ہارٹزلر نے یکم فروری سے لاگو نئے قانون کے اطلاق کے نتیجے میں چھوٹے مذہبی گروہوں کی سرگرمیوں پر ممکنہ پابندیاں پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کرغزستان میں ایسی مذہبی تنظیمیں جن کے حامیوں کی تعداد کم ہے وہ فعال نہیں رہ سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت صرف وہی گروہ رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں جن کی تعداد 500 سے زائد ہو جبکہ بعض علاقوں میں مقامی انتظامیہ مخصوص مذہبی تنظیموں کو رجسٹریشن سے روک رہی ہے اور قانون کے تحت انہیں ہر 2 سال بعد دوبارہ رجسٹریشن کا بھی پابند کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر آصف محمود نے مذہبی تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کی جانب توجہ مبزول کرائی اور کہا کہ انتہاپسندی پر مبنی نظریات کا پر 4 ریاستی سلامتی کیلئے بھی ممکنہ خطرہ ہے۔جمیلیا جمنبائیوا نے بتایا کہ حکومت مذہبی تعلیمی اداروں میں بورڈنگ کے عمل کی اس سال سے نگرانی کا ارادہ رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کرغزستان میں 4 ہزار 363 رجسٹرڈ مذہبی تنظیمیں ہیں جن میں سے 3 ہزار 986 اسلامی اور 391 مسیحی ، بدھ مت، یہودی اور دیگر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر