نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے کیلئے دباؤ میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اسرائیل میں سیاسی سانس لینے کا ایک مختصر موقع تو دیا تاہم ان پر 50 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرانے اور غزہ جنگ ختم کرنے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ ایران جنگ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی اپوزیشن اور اسرائیلی عوام کی اکثریت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی ، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرنے اور 50 سے زائد اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے دباؤمیں اضافہ ہورہا ہے۔سیاسی افق پر نیتن یاہو کے خلاف حال ہی میں 7دنوں کے اندر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا۔ ایک موقع پر نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت نے بمشکل ایک ووٹ سے اپنی بقا کو یقینی بنایا۔ آخری لمحات میں کٹڑ یہودی جماعتوں کا معاہدہ طے پا گیا، جو اس حکومت کا اہم حصہ ہیں۔ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا، تو نیتن یاہو کو پارلیمان تحلیل اور نئے انتخابات کا اعلان کرنا پڑتا ۔ تاہم اسی دوران اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیے، جس سے نہ صرف اسرائیل کی داخلی سیاست بلکہ پورے خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچ گئی۔ایران کے ساتھ جنگ بندی کرانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان بھی نیتن یاہو کے لیے اسرائیل اور دنیا بھر میں ہزیمت کا باعث بنا ہے کہ لڑائی کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت پٹائی کی ۔واضح رہے کہ نیتن یاہو پر مختلف مقدمات میں 3 بار فرد جرم عائد ہو چکی ہے، اس وقت بھی نیتن یاہو کو ایک بڑے کرپشن کیس کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق حتمی فرد جرم عائد ہونے سے اسرائیلی وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر