ترکیے نے دوبارہ امریکی ایف 35 پروگرام میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے جدید ترین امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے حاصل کرنے اور اس پروگرام میں دوبارہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر ٹرمپ سے بات چیت کے بعد پیشرفت کی امید ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق ایردوان نے کہا کہ ’ہم نے ایف-35 پروگرام سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی۔ ہم اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ دوبارہ اس پروگرام میں شامل ہونے پر بات چیت کر رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے یہ معاملہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں اٹھایا اور اب تکنیکی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے‘۔ یاد رہے کہ امریکا نے 2020 میں ترکی پر اس وقت پابندیاں عائد کر دی تھیں جب اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ اسی فیصلے کے تحت ترکیے کو ایف-35 پروگرام سے بھی نکال دیا گیا تھا حالانکہ وہ اس پروگرام کا خریدار ہی نہیں بلکہ شراکت دار بھی تھا۔ترکیے متعدد بار اس فیصلے کو ’ناانصافی‘ قرار دے چکا ہے اور پروگرام میں دوبارہ شراکت یا مالی ازالے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر