بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیجنگ ۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ہمیں غیر متزلزل طور پر جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو اپنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کے دوران کیا۔بد ھ کو ایکواڈور کے صدر نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم کاشمالیئیف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو، ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن اور 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1700 سے زائد نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔لی چھیانگ نے کہا کہ آزاد تجارت اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا چاہئے، اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ ایک یہ کہ تضادات اور اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہے۔ دوسرا یہ کہ باہمی فائدے مند تعاون میں مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ چین ایپک، ایس سی او، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی تعاون میں فعال طور پر شرکت جاری رکھے گا اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا۔ تیسرا یہ ہے کہ ترقی کی تلاش میں باہمی کامیابی حاصل کی جائے۔چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعاون کے منافع کو وسیع کرنے اور ترقی کے ثمرات بانٹنے کا خواہاں ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین فعال طور پر عالمی مارکیٹ میں ضم ہوتا رہے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔لی چھیانگ نے ایکواڈور کے صدر ، کرغیز وزیر اعظم اور ویتنام کے وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر