چین نے دنیا کی بلند ترین شمسی رصدگاہ کی تعمیر میں اہم پیش رفت کرلی

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی ڈاؤچھینگ کاؤنٹی میں ایک جدید سولر ٹیلی سکوپ کے لئے معاون ڈھانچے کی تعمیر کا منگل کو آغاز ہوگیا، جو اعلیٰ درجے کی شمسی مشاہداتی صلاحیتوں کے ایک نئے دور کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
2.5 میٹر وائیڈ- فیلڈ اور اعلیٰ ریزولوشن کا حامل سولر ٹیلی سکوپ ایک قومی تحقیقی آلاتی منصوبہ ہے جس کی قیادت نان جنگ یونیورسٹی کرہی ہے۔ یہ منصوبہ نان جنگ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومیکل آپٹکس اینڈ ٹیکنالوجی اور یون نان آبزرویٹریز کے اشتراک سے چل رہا ہے اور یہ دونوں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت کام کررہے ہیں۔
ٹیلی سکوپ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز 2022 میں ہوا تھا۔ مکمل ہونے پر یہ دنیا کا سب سے بڑی محور نما سولر ٹیلی سکوپ ہوگا۔
یہ مقام تزویراتی طور پر ڈاؤچھینگ کاؤنٹی میں ایک بے نام پہاڑ پر 4,700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، منتخب کردہ جگہ غیر معمولی ماحولیاتی استحکام اور شمسی مشاہدے کے حالات کا حامل ہے۔
یہ جگہ دنیا کی بلند ترین شمسی رصدگاہ بننے جا رہی ہے، جو عالمی معیار کے مشاہداتی ڈیٹا کے حصول کے لئے ایک اہم بنیاد فراہم کرے گی۔
معاون ڈھانچے اور ٹیلی سکوپ کی اسمبلی کی تعمیر 2026 کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد مکمل نظام کی جانچ اور ترتیب کا عمل شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر