سال 2025کے پہلے پانچ ماہ میں دبئی آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 8.68 ملین تک پہنچ گئی، 7 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دبئی نے سال 2025 کے ابتدائی پانچ ماہ، یعنی جنوری سے مئی کے دوران، مجموعی طور پر 8.68 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 8.12 ملین سیاحوں کے مقابلے میں 7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اعداد و شمار دبئی محکمۂ معیشت و سیاحت ( ڈی ای ٹی ) کی جانب سے جاری کردہ “سیاحت کی کارکردگی رپورٹ: جنوری تا مئی 2025” میں سامنے آئے، جس کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں 1.53 ملین بین الاقوامی سیاح دبئی پہنچے۔رپورٹ کے مطابق مغربی یورپ دبئی آنے والے سیاحوں کی فہرست میں سرفہرست رہا، جس سے 1.917 ملین سیاح آئے، جو کل تعداد کا 22 فیصد بنتا ہے۔اس کے بعد روس، دولت مشترکہ آزاد ریاستیں ( سی آئی ایس ) اور مشرقی یورپ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.396 ملین رہی، جو 16 فیصد کے برابر ہے۔ جنوبی ایشیا سے 1.242 ملین (14 فیصد) اور خلیجی ممالک ( جی سی سی ) سے 1.275 ملین (15 فیصد) سیاحوں نے دبئی کی سیاحت کی۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے 989,000 سیاح آئے، جو کہ کل کا 11 فیصد ہے، جبکہ مشرقی و جنوب مشرقی ایشیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 771,000 (9 فیصد) رہی۔ امریکہ سے 601,000 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو کہ 7 فیصد کے برابر ہے، جبکہ افریقہ سے 346,000 (4 فیصد) اور آسٹریلیا سے 141,000 (2 فیصد) سیاح دبئی پہنچے۔ہوٹل انڈسٹری کی بات کی جائے تو مئی 2025 کے اختتام تک دبئی میں 825 ہوٹل کام کر رہے تھے، جو 153,356 کمروں کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔گزشتہ سال اسی مدت میں ہوٹلوں کی تعداد 822 تھی جن میں 150,202 کمرے دستیاب تھے۔ سال 2025 کے پہلے پانچ ماہ میں ہوٹلوں کا اوسط اکوپنسی ریٹ 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال کے 81 فیصد کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ کمروں کی مجموعی طور پر استعمال شدہ راتیں 19.09 ملین تک پہنچ گئیں، جو 2024 کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کیے گئے 18.34 ملین کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔مہمانوں کے قیام کی اوسط مدت 3.8 راتیں رہی، جبکہ یومیہ اوسط کمرے کا کرایہ AED620 تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے AED590 کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ فی دستیاب کمرہ آمدن AED513 ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے AED478 کے مقابلے میں 7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر