متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ایکسچینج ہائوس پر 20 لاکھ درہم جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ابوظہبی۔متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ایکسچینج ہاؤس پرمنی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسدادسے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر 20 لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ کارروائی وفاقی فرمانی قانون نمبر 14 برائے 2018، آرٹیکل 137 کے تحت کی گئی، جو مرکزی بینک اور مالیاتی اداروں کی تنظیم سے متعلق ہے اور اس میں کی گئی ترامیم بھی اس میں شامل ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ سزا ایکسچینج ہاؤس میں کی گئی جانچ پڑتال کے نتائج کی بنیاد پر دی گئی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ ادارہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد (AML/CFT) سے متعلق پالیسیوں اور طریقہ کار پر مؤثر عملدرآمد میں ناکام رہا ہے۔مرکزی بینک نے واضح کیا کہ وہ اپنے نگرانی اور ضابطہ جاتی اختیارات کے تحت یہ امر یقینی بناتا ہے کہ تمام ایکسچینج ہاؤسز، ان کے مالکان اور عملہ متحدہ عرب امارات کے قوانین، ضوابط اور مرکزی بینک کے مقرر کردہ معیارات کی مکمل پابندی کریں، تاکہ مالیاتی نظام کی شفافیت اور دیانت داری کو برقرار رکھا جا سکے۔مرکزی بینک نے اعادہ کیا کہ وہ ملک میں مالیاتی اداروں کی نگرانی اور احتساب کے لئے پرعزم ہے اور ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گا جو قومی اور بین الاقوامی مالیاتی تحفظ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں ۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر