ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے عملےنےوفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران بنا ویکسینیٹڈ اسٹاف والی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے عملے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران بنا ویکسینیٹڈ اسٹاف والی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر متعلقہ سرکاری حکام اورعملے نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انتظامیہ نے اسلام آباد میں بغیر ویکسینیٹڈ اسٹاف والی 25 دکانیں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔ انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق دورے کے دوران کورونا مثبت کیسز کے پیش نظر ایک اسکول اور ایک اکیڈمی بھی سیل کی گی ہے۔سرکاری افسران و عملے نے تقریباً 100 دکانوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق تیزی سے کورونا پھیلنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں اب زیادہ تر ڈیلٹا وائرس پایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر