چین کی جون یاؤ ایئر نے شنگھائی سے ولادی ووسٹاک کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

ولادی ووسٹاک (شِنہوا) چینی فضائی کمپنی جون یاؤ ایئر نے شنگھائی اور ولادی ووسٹاک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
ولادی ووسٹاک انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اعلان کے مطابق افتتاحی پرواز کا ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کرکے استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ایئرپورٹ کی جانب سے پہلے گروپ کے مسافروں میں ان کے بورڈنگ پاس کے ساتھ محدود ایڈیشن کے یادگاری پوسٹ کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
نئی سروس کے تحت موسم گرما کے دوران ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور جمعہ کو پرواز چلائی جائے گی۔ پروازیں ایئربس اے 320 طیارے سے چلائی جائیں گی جو 2کلاسوں پر مشتمل ہوگی اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔
جون یاؤ ایئر کی اس روٹ میں شمولیت کے بعد شنگھائی اور ولادی ووسٹوک کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی کل تعداد 8 ہوگئی ہے۔ روسی فضائی کمپنی روسیہ ایئرلائنز اور ایس7 ایئرلائنز بھی اس روٹ پر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
جون یاؤ ایئر 2005 میں قائم ہوئی اور اس کا صدر دفتر شنگھائی میں واقع ہے۔ یہ ایئر لائن شنگھائی کے ہونگ چھیاؤ اور پوڈونگ ایئرپورٹس سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلاتی ہے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر