اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے 27 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے 27 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کچھ کیسز بنی گالہ اور سیکٹر جی الیون ٹو میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا، خصوصاً ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جب کہ راولپنڈی میں بھی ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ڈیلٹا وائرس کی روک تھام اور جلد تشخیص کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اور ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ (geno sequencing) بڑھانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے 27 کیس رپورٹ



