امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کرینگی: ایرانی مندوب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیویارک: سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہےکہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔نہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جب کہ اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران نےکئی بار امریکا کو جنگ سےدور رہنے کے لیے خبردار کیا تھا لیکن امریکا نے نیتن یاہو کے لیے اپنی سکیورٹی خطرے میں ڈال دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول سے روکا جا رہا ہے، دنیا ایران کے خلاف طاقت کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے، اسرائیلی جارحیت سے پورا خطہ غیرمحفوظ ہوچکا۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر