یو این سیکرٹری جنرل نے ایران پر امریکی حملےکو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےایران پر امریکی حملےکوکشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔
انتونیو گوتریس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس بات کاخطرہ بڑھتاجارہاہےکہ یہ تنازع تیزی سےقابو سے باہر ہوسکتاہے،اس سےعام شہریوں،خطےاوردنیا پرتباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔یو این کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچناضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔اس کے علاوہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکا کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کا کہنا ہے کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر