وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،پولیس کے افسران و جوان دہشتگردی کی جنگ میں وطن عزیز کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو دہشتگردوں کے وطن عزیز کیلئے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے اپنے پولیس کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر