شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی، صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، ان کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، ہم شہید بی بی کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ۔صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرت اور استقامت سے مزاحمت کی، صدر نے کہا کہ شہید بی بی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز اور ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں، شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر