مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا ہے، شہباز گل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا ہے،بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کیلئے اسپتال کا نام لینا بھی باعث شرمندگی ہونا چاہیے، جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں۔اتوار کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مفرور اشتہاری کے نام سے پنجاب میں 47سرکاری اداروں کے نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کے لئے اسپتال کا نام لینا بھی باعثِ شرمندگی ہونا چاہیئے، جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں، چور لٹیروں کی برائے نام کارکردگی صرف کک بیکس، کمیشن اور مال بنانے تک ہی محدود ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ تختیوں کے نام پر ہی نااہل لیگ نے لوٹ مار کی ہے، نااہل لیگ کی پوری سیاست مال لگا اورمال کما تک محدود ہے، مریم صفدر کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ آلاپ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر