سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق افشاں اور عروسہ جیسے یادگار ڈراموں سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئیں۔

عائشہ خان پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ تھیں جو اپنی شاندار اداکاری اور مقبول ڈراموں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، انہوں نے 1964 میں اداکاری کا آغاز کیا، وہ اداکارہ خالدہ ریاست (مرحومہ) کی بڑی بہن تھیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ’مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے‘، ’تیری رضا‘، ’میری گڑیا‘، ’افشاں‘، ’عروسہ‘، ’فیملی 93‘، ’نقاب زن‘، ’مہندی‘ اور دیگر کئی مقبول پی ٹی وی ڈرامے شامل ہیں۔

پاکستانی اداکار خالد انعم نے سوشل میڈیا پر عائشہ خان کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

اپنے پوسٹ میں خالد انعم نے لکھا ’انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ لیجنڈری پاکستانی اداکارہ عائشہ خان اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں‘۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ان کی عمر 76 سال تھیِ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ، مداحوں اور چاہنے والوں کو صبر عطا فرمائے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر