اسرائیل ایران جنگ ، اسرائیلی ٹیکنالوجی پارک پر میزائل حملہ ، تہران میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تہران۔اسرائیل اور ایران کی طرف سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا میں ایک ٹیکنالوجی پارک پر حملہ کیا جس میں موساد کی اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا کی اطلاعات ہیں ہے ۔ ایران کے نزدیک یہ اسرائیلی فوجی اور سائبر سکیورٹی اداروں کا مرکز ہے، جسے اسرائیل کا “سائبر دارالحکومت ” کہا جاتا ہے،ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وہاں مائیکرو سافٹ کی ایک عمارت کو بھی نقصا ن پہنچا ہے ۔ایک اسرائیلی افسر نے جمعہ کو بتایا کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئر شیبا کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور یہ چند عمارتوں کے باہر گرا، جس سے مالی نقصان ہوا اور 5 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک 60 سے زائد طیاروں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے وسط میں تقریباً 120 فضائی حملے کئے ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایران کی میزائل پروڈکشن کے کئی اڈے اور جوہری ہتھیاروں کی ترقی کے ادارے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر