بین الاقوامی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری کی ابوظہبی میں گرفتاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ابو ظہبی ۔بین الاقوامی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے بین الاقوامی بدعنوانی کے ایک اہم مقدمے میں مطلوب ملڈووا کے شہری وِٹالی پیرلوگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم انٹرپول کی فائلوں کے کنٹرول کمیشن (سی سی ایف ) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔وزارت کے مطابق، پیرلوگ کو 15 جون کو فرانس کی درخواست پر انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ ریڈ نوٹس کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ان پر جعل سازی، رشوت کی پیشکش،ثالثی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔یہ گرفتاری متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کے تحت عمل میں آئی جس میں مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کارروائی کو ایسے وسیع تر اقدامات کا حصہ قرار دیا گیا ہے جن کا مقصد معاشرتی تحفظ اور عالمی سطح پر سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔فرانسیسی حکام نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی مربوط کارروائیاں سرحد پار جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر