بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی منظم اور بدنیتی پر مبنی مہم، ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کی جھوٹی خبریں مذموم مہم کا حصہ ہیں، فیکٹ چیکر، وزارت اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت اطلاعات و نشریات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیکٹ چیکر“ نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔فیکٹ چیکر نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ بھارت سے منسلک میڈیا ادارے اور سوشل میڈیا اکائونٹس جان بوجھ کر منظم طریقے سے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل ۔ ایران جنگ کے دوران پاکستان سے فوجی اڈوں کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کو انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔فیکٹ چیکر نے ان تمام دعوئوں کو بالکل جھوٹ، بے بنیاد، مضحکہ خیز اور لغو پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب بھارت کے میڈیا اور اس کی پراکسیز کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر