چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ امریکی سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال ، خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیاہے اور بین الاقوامی اصولوں پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کا اعادہ کیاہے۔انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں اعلیٰ امریکی سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرنا، خطے اور دنیا کے اہم معاملات پر پاکستان کے مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کرنا اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کیا اور دہشت گردی کو بطور ہائبرڈ وار فیئر استعمال کرنے والے علاقائی عناصر کی نشاندہی کی۔انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا اور بین الاقوامی اصولوں پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کی قابلِ قدر مگر غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔فیلڈ مارشل نے عالمی و علاقائی تنازعات پر پاکستان کے متوازن نقطہ نظر کو بھی اجاگر کیا اور مکالمے، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔پاک۔امریکا دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔شرکا نے فیلڈ مارشل کے واضح، اصولی اور بااعتماد مؤقف کو سراہا اور اس ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے درمیان تزویراتی مکالمے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔یہ ملاقات پاکستان کی شفاف سفارت کاری، عالمی تعلقات میں فعال شرکت اور پرامن بقائے باہمی کے لئے اس کے عزم کی عکاس ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر