چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ، ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جی آکون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیجنگ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکون نے کہا ہے کہ بدھ کے روز تک چین کی وزارت خارجہ، ایران میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی ہم آہنگی اور متعلقہ ہمسایہ ممالک کی فعال معاونت و حمایت سے 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 1,000 سے زائد افراد کا انخلا جاری ہے۔ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کے محفوظ انخلاء سے متعلق حکومتی اقدامات پر ایک سوال کے جواب میں گو جی آکون نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکمانستان جیسے ہمسایہ ممالک میں چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے بارڈر چیک پوائنٹس پر چینی شہریوں کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کی ہیں، جو ان کی سرحد پار کرنے، عارضی قیام اور چین واپسی میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔کچھ چینی شہریوں کو اسرائیل سے بھی محفوظ طریقے سے منتقل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک کی بھرپور حمایت اور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزارت، اور متعلقہ سفارتخانے و قونصل خانے چینی شہریوں کے انخلا میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر