اسرائیل کے تہران پر پہ درپہ حملے، اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر پہ در پہ حملے کیے ہیں جس کے بعد ایک اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اٹھتے میلوں سے دکھائی دیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران کے قریب آئل ریفائنریز پر نئے اسرائیلی حملے کی بھی اطلاع ہے۔دوسری جانب ایرانی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے قریب میزائل بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا،اکتوبر میں بھی اسرائیل نے اسی مقام کونشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے میزائل داغے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ 20 کے قریب ایرانی میزائل داغے گئے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کے فتح میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جانیوالے اسرائیلی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر