آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اب بھی اپنی فیملی کے ساتھ ایک زیرِ زمین بنکر میں مقیم ہیں اور اب جنگی معاملات کی مکمل نگرانی پاسدارانِ انقلاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔اب ایرانی پاس دارانِ انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا ہے۔منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد اور فوجی خفیہ ادارے کے مراکز کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے کم از کم اس وقت ہمارا ایسا ارادہ نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل گریں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ خامنہ ای کا انجام سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ 1500کلو میٹر فاصلے تک پرواز کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر